خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ، ملزم فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
نشاط آباد کے علاقے میں روبینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔