گوجرہ :غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت ،خزانے کو نقصان
گوجرہ (نمائندہ دُنیا )گوجرہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں جیسے مونگی بنگلہ، نوّا ں لاہور، دواکھڑی اڈا میں غیر ملکی اور سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ۔
مقامی دکاندار دھڑلے سے نان کسٹم سگریٹ فروخت کرنے میں مصروف ہیں، جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیم نے نواحی گاؤں چک نمبر 297 ج ب میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے سگریٹ برآمد کیے تھے ۔ تاہم شہر کے دیگر پانسہ شاپس اور کریانہ اسٹورز پر غیر قانونی سگریٹ کی فروخت جاری ہے اور اس کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے موجود نہیں ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کو روکا جا سکے ۔