اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کاماڈل ریڑھی بازار کا اچانک دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کاماڈل  ریڑھی بازار کا اچانک دورہ

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ماڈل ریڑھی بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور ریٹ لسٹوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت وصول کرنے یا غیر معیاری اشیا کی فروخت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں