چنیوٹ :تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی

چنیوٹ :تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، انچارج سکیورٹی اور دیگر ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ افسران کو ہدایت کی کہ طلباء، طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے سو فیصد فعال ہوں،ایس او پیز کے مطابق باونڈری والز، حفاظتی جنگلے /تار نصب ہوں،میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس تعینات ہوں،سکیورٹی گارڈز اور ڈیوٹی روسٹر مکمل ہو،ایمرجنسی ڈورز اور الارم بٹن فعال ہوں،اہم ٹیلفون نمبرز ڈسپلے ہوں،چھٹی کے اوقات میں بچوں کو مرحلہ وار سکول سے روانہ کیا جائے ،مخصوص اوقات میں آنے والے وزٹرز کی پراپر چیکنگ اور اندراج کیا جائے ،پولیس سپیشل برانچ کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہو۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام امور پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ مکمل سرٹیفکیٹ فراہم کیا جانا لازمی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں