جڑانوالہ میں موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کی مبینہ چوری
ملزم مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی کے باعث پولیس کی پہنچ سے دور
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کی حدود میں ایک موبائل اسیسریز شاپ پر مبینہ چوری کی واردات سامنے آئی، جس میں ملزمان لاکھوں روپے مالیتی موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی کے باعث پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔معروف تاجر حاجی محمد عرفان پلازہ میں کرایہ پر دکان لیکر موبائل اسیسریز کا ہول سیل کاروبار کر رہے تھے ۔ دورانِ تنازع، دوکان مالکان نے بلا جواز اور بغیر نوٹس کے دوکان خالی کروانے کا حکم جاری کیا۔ حاجی محمد عرفان نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے اپنی قانونی حیثیت کو مضبوط کیا۔
مگر ملزم بدر، صمصام، ساجد اور دیگر نے رات کے وقت دکان کے تالے توڑ کر تقریباً 35 لاکھ روپے مالیتی سامان چوری کر لیا، جس میں فرنیچر بھی شامل تھا۔ملز موں کے اس غیر قانونی اقدام سے تاجر برادری میں تشویش اور غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ حاجی محمد عرفان نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی اور ڈی ایس پی کے ساتھ تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈی ایس پی طاہر صدیق ملک نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام شواہد کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔