بھوانہ، مشہور زمانہ منشیات فروش گرفتار، 1.52 کلو چرس برآمد
بھوانہ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ لنگرانہ نے مشہور زمانہ منشیات فروش ثقلین ہنجرا کو مخبر کی اطلاع پر پل منگوانہ سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1,520 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سرفراز ہرل نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرتی مسائل کا باعث بنتی ہے اور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، کوئی بھی منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔