چناب نگر:سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب

 چناب نگر:سٹریٹ لائٹس  عرصہ دراز سے خراب

چناب نگر(نامہ نگار)سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب، لائٹس کی جگہ پرندوں نے گھونسلے بنا لئے۔

 شہر کے گنجان آباد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ مسجدوں، بازاروں، گلی محلوں میں آنے جانے والے بزرگوں، خواتین، بچوں کو رات کی تاریکی میں آمد و رفت جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ متعدد بزرگ شہری گھپ اندھیرے کے باعث گڑھوں میں گر کر زخمی ہونے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں