شورکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ خارج

شورکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر آفس  میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ خارج

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر آفس شورکوٹ میں ریونیو عملہ کے ساتھ مبینہ ہنگامہ آرائی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق گل شیر نامی شہری کے خلاف سرکاری دفتر میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دورانِ سماعت پولیس نے ملزم کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، لیکن عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔ مزید برآں، عدالت نے الزام کے حوالے سے ثبوت ناکافی قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں