مکوآنہ، کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

مکوآنہ، کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

ملز موں سے 12مقدمات ٹریس ،نقدی 32 لاکھ روپے برآ مد

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے سرغنہ خادم حسین اور اس کا ساتھی لیاقت علی پکڑا گیا۔ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر محمد ریاض نے کارروائی کے دوران ملز موں سے 12مقدمات ٹریس آؤٹ کیے ۔ گرفتار ملز موں کے قبضہ سے نقدی 32 لاکھ روپے ، 2 موٹر سائیکل، موبائل فون اور دو پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او محمد ریاض کا کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ پولیس ڈکیت گینگز میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں