تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں افطاری ،اکاؤنٹنٹ محمد علی کو تعریفی سندپیش
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں افطاری کے اہتمام کے دوران اکاؤنٹنٹ محمد علی کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی سندپیش کی گئی۔
تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں افطاری کا باوقار اہتمام کیا گیا، جس میں ہسپتال کے اکاؤنٹنٹ محمد علی کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی سندپیش کی گئی۔تقریب میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر سعید احمد، صدر زاہد الحسن خان، سینئر نائب صدر مرزامحمد احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فدا اور ڈاکٹر مظفرآرتھو پیڈک سرجن نے خصوصی شرکت کی۔