جھنگ : پولیس کی ناقص کارکردگی، ڈی ایس پی سٹی معطل

جھنگ : پولیس کی ناقص کارکردگی، ڈی ایس پی سٹی معطل

ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور ایک اے ایس آئی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جھنگ ڈی ایس پی سٹی سرکل عبد المجید کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور ایک اے ایس آئی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی۔ذرائع کے مطابق تینوں پولیس افسروں نے عدالتی احکامات پر لیت ولعل برتی، معاملے میں تاخیر کی اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جس پر تھانہ میں پولیس رولز کے مطابق مقدمہ نمبر 241 بجرم 155 سی درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں