کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ ، جلد مکمل کرنیکی ہدایت

کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ پی ڈی پی سکیم کے تحت سٹورم واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد اقبال بازار اور ملحقہ علاقوں میں بارشی پانی کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنا ہے تاکہ اربن فلڈنگ پر قابو پایا جا سکے اور جمع شدہ پانی کو قابلِ استعمال بنایا جا سکے ۔بعد ازاں انہوں نے ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ ایرینا کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے معیارِ تعمیر پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں