ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ لیبر کی کارکردگی پر بریفنگ

ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ لیبر کی کارکردگی پر بریفنگ

ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف انسپکشنز اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی نوید خاں،ریاض نوناری ،میاں عاطف سعید سمیت مزدوروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر عباس نے محکمہ لیبر کی کارکردگی اور جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی،اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف انسپکشنز اور قانونی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ رجسٹرڈ مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا عمل تیز کیا جائے تاکہ محنت کش طبقہ جلد سہولیات سے مستفید ہو سکے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے واضح کیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں