چنیوٹ، محکمہ زراعت کازمینداروں کیلئے تربیتی پروگرام
کماد، مکئی، دالیں اور خریف چارہ جات کے کاشتی امور سے آ گاہی دی جائیگی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ زراعت توسیع ضلع چنیوٹ نے زمینداروں کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے ، جس میں کماد، مکئی، دالیں اور خریف چارہ جات کی پیداواری ٹیکنالوجی، تحفظ نباتات اور دیگر کاشتی امور کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔یہ تربیتی پروگرام گاؤں کی سطح پر \'\'حب فارمر\'\' کے ڈیرے پر منعقد کیا جا رہا ہے ، اور ضلع کے 200 موضع جات میں محکمہ زراعت توسیع کے 15 ٹرینرز، ڈاکٹر شہباز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ کی زیر نگرانی پروگرام کو مکمل کریں گے ۔ تحصیل چنیوٹ، تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ میں بالترتیب 75، 75 اور 50 موضع جات شامل ہیں، جس سے تقریباً 4,500 کسان مستفید ہوں گے ۔