اگیتی کپاس کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

اگیتی کپاس کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع مواوں قرار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر، خصوصی رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اگیتی کپاس کی کاشت کا موزوں وقت وسط فروری سے 31 مارچ تک ہے ۔ اس مقصد کے لیے ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع زیادہ موزوں قرار دئیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق اگیتی کاشت کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے صرف ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی گئی ہے ۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ اور خالص ٹرپل جین بیج استعمال کریں۔

کیونکہ غیر ٹرپل جین اقسام پر گلائفوسیٹ کے سپرے سے پودے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرپل جین اقسام جڑی بوٹی مار زہروں اور سنڈیوں، خصوصاً گلابی سنڈی کے خلاف بہتر قوت مدافعت رکھتی ہیں۔اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے پودوں کی تعداد موسمی کاشت کے مقابلے میں کم رکھی جاتی ہے ۔ عام طور پر قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ جبکہ پودوں کا باہمی فاصلہ ڈیڑھ سے دو فٹ ہونا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں