گداگری کیخلاف کریک ڈاؤن، 46 افراد پر مقدمات
شہری کسی بھی مقام پر پیشہ ور گداگر نظر آ تے ہیلپ لائن پر اطلاع کریں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے پیشہ ور گداگری کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ پیشہ ور گداگری کو ایک معاشرتی ناسور قرار دیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس گزشتہ چند ماہ کے دوران 46 پیشہ ور گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروا چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیشہ ور گداگروں کو چوکوں اور دیگر مصروف مقامات سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے بھی کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مقام پر پیشہ ور گداگر نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔