منشیات الزامات ، مسیحی پرمٹ ہولڈرز کیخلاف کارروائی پر رد عمل

منشیات الزامات ، مسیحی پرمٹ ہولڈرز کیخلاف کارروائی پر رد عمل

کے پرمٹ ہولڈرز منشیات کے کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں :سینیٹر سردار خلیل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں مسیحی برادری کے پرمٹ ہولڈرز کے خلاف 9 سی کے مقدمات درج کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔سردار خلیل طاہر کا کہنا تھا کہ شراب کے پرمٹ ہولڈرز منشیات کے کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں اور آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو اس معاملے کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے پرمٹ ایک قانونی حق ہے جس پر 39 فیصد ٹیکس بھی ادا کیا جاتا ہے ، اور اگر یہ غیر قانونی ہے تو کیا ٹیکس بھی غیر قانونی اور حرام ہوگا؟سردار خلیل طاہر نے الزام لگایا کہ مسیحی افراد پر ایک بوتل شراب کی برآمدگی کے وقت آئس ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ضبط کرنا ممکن نہیں رہا، اور یہ پولیس کی جانب سے ظلم و زیادتی کے زمرے میں آتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں