غیر حاضری اور بوگس وزٹس پر کارروائی، اے ای او پر الزامات

غیر حاضری اور بوگس وزٹس پر کارروائی، اے ای او پر الزامات

ڈی او ایجوکیشن (ایلیمنٹری) کا سخت نوٹس، متعلقہ اے ای او کی تنخواہ بند کر دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکز جھامرہ میں تعینات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جاوید کے خلاف مسلسل غیر حاضری، بوگس وزٹس اور ڈیوٹی سے غفلت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر کے طرزِ عمل پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے متعدد مرتبہ تحریری رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئیں۔ رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی او ایجوکیشن (ایلیمنٹری) نے سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اے ای او کی تنخواہ بند کر دی۔ بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن نے باضابطہ انکوائری کا آغاز کیا جس میں الزامات ثابت ہونے پر محمد جاوید کی دو سالہ سالانہ انکریمنٹس بھی روک دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمانہ کارروائی کے بعد اصلاح کے بجائے مذکورہ افسر کی جانب سے افسران پر دباؤ ڈالنے اور مبینہ بلیک میلنگ کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی طرح بند تنخواہ بحال کرائی جا سکے ۔ اس مقصد کے لیے مختلف محکموں میں شکایات، درخواستیں اور الزامات کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ متعلقہ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں