کمالیہ: یونیورسٹی طلبہ کا عدالتی نظام پر مطالعاتی دورہ

کمالیہ: یونیورسٹی طلبہ کا عدالتی نظام پر مطالعاتی دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حاشر اسحاق سے تفصیلی ملاقات کی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف کمالیہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر مشتمل ایک وفد نے کمالیہ کی مقامی عدالتوں کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو عدالتی نظام سے عملی طور پر متعارف کروانا اور عدالتوں میں سماعت کے عمل کی تفہیم فراہم کرنا تھا۔دورے کے دوران طلبہ نے مختلف عدالتوں کا وزٹ کیا اور جاری مقدمات کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ کیس کس طرح پیش کیے جاتے ہیں، وکلاء اپنے دلائل کس انداز میں پیش کرتے ہیں اور جج صاحبان کس طرح تمام نکات سن کر فیصلہ سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں۔

دورے کا نمایاں پہلو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حاشر اسحاق سے تفصیلی ملاقات تھی، جس میں معزز جج نے طلبہ کو عدالتی نظام، سماعت کے مراحل اور معاشرے میں قانون کی اہمیت کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کی۔ اس کے علاوہ طلبہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے بھی ملاقات کی۔طلبہ نے جج صاحبان اور انتظامی افسران سے سوال و جواب کے ذریعے اپنے علم میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں