الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

طلبہ کی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا )الائیڈ سکول پیرمحل کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں الائیڈینز رزلٹ فیسٹا سیزن 15 کے موقع پر طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔ تقریب میں پرنسپل پنجاب کالج پیرمحل کیمپس زاہد ظریف، میڈم فاطمہ سلیم چیف افیئر، ڈاکٹر رانا عمیر رضا چیف فنانس آفیسر تحصیل پیرمحل، ممتاز حسین شاکر پرنسپل دانش سکول، چودھری خاور سلہری پرنسپل الائیڈ سکول، وائس پرنسپل سنبل سعید، انجینئر علی رضوان چودھری، میاں اسد حفیظ صدر پریس کلب، افتخار گل، ڈاکٹر عبدالماجد، ڈاکٹر محمد عظیم، راشد میو، قاسم بھٹی کے ساتھ سینکڑوں والدین، طلبہ و طالبات اور سابقہ الائیڈینز نے شرکت کی۔میڈم فاطمہ سلیم نے کہا کہ خوبصورت معاشرہ کی تشکیل کے لیے طلبہ کی تعلیم اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ممتاز حسین شاکر نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو علم دوستی کی طرف راغب کریں اور شاندار نتائج پر تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔پرنسپل زاہد ظریف نے کہا کہ کامیابی کے لیے محنت جاری رکھنا ہوگی، طلبہ ہمارا فخر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں