چنیوٹ، تعلیمی کارکردگی کا اجلاس، سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن یقینی بنانے پر زور
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی اور معین الدین ڈی ایم او آفس نے جنوری کے ماہانہ تعلیمی ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، بچوں کے LND ٹیسٹ، انرولمنٹ، دستیاب سہولیات، مسنگ فیسیلٹیز اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی کہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی 100 فیصد یقینی بنائی جائے ۔