مارچ تک واسا میں 425 ملین روپے ریکوری کا ہدف

مارچ تک واسا میں 425 ملین روپے ریکوری کا ہدف

کمرشل صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے افسروں کو متحرک ہو نے کا حکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر، خصوصی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مارچ کے اختتام تک 425 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور کمرشل صارفین کی تعداد میں اضافے کیلئے افسروں اور سٹاف کو فیلڈ میں متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ کے لیے متعلقہ افسران اور سٹاف خصوصی توجہ دیں تاکہ مقررہ مدت تک ہدف مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کی تعداد کم ہے ، اس لئے زیادہ سے زیادہ کمرشل کنکشنز کو واسا کے رجسٹرڈ صارفین میں شامل کیا جائے ۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں طویل عرصے سے بلنگ نہیں ہو رہی وہاں متعلقہ پارلیمنٹرینز کی مشاورت سے کرنٹ بل کیساتھ واجبات کو ون بائی ون فارمولے کے تحت شامل کرکے بل تقسیم کیے جائیں تاکہ صارفین پر بوجھ کم رہے اور محکمہ کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں