سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دکان پر سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جس سے واردات ہونے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ۔