پراپرٹی کی خرید و فروخت پرشہری سے لاکھوں کافراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مقصود نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنا دیا اور اس دوران جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے اسے فراہم کر دیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔