ٹوبہ انٹر چینج کے قریب کار کوحادثہ، نوجوان جاں بحق
رجانہ کارہائشی 25 سالہ خضر نعیم سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ، رجانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)موٹر وے ایم فور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر عقبی سمت سے ٹرالے سے ٹکرانے کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق رجانہ کا رہائشی خضر نعیم اپنے دوستوں کاشف وغیرہ کے ہمراہ فیصل آباد سے واپس گھر آرہا تھا کہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب گفتگو کے دوران توجہ قائم نہ رہنے سے انکی کار بے قابو ہو کر سامنے جانے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی ،جس سے اگلی سیٹ پر بیٹھا خضر نعیم نے سر پر شدید چوٹ لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ ڈالاجبکہ کار ڈرائیور کاشف و دیگر سوار محفوظ رہے ،پولیس نے ضروری قانو نی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔