جھنگ بھکر روڈ پر حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق
35سالہ فاروق ٹرک کی ٹکرسے زندگی ہارگیا، اجمل خان شدید زخمی
جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)جھنگ بھکر روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ ملوانہ پہلوانی موڑکے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس پر سوار 38 سالہ فاروق اور 40سالہ اجمل خان شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فاروق سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔دونوں افراد کا تعلق اٹھارہ ہزاری سے تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے فاروق کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔