پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنادیئے :میاں طارق
پیرمحل (نمائندہ دنیا )میاں طارق کوٹلی والے مرکزی صدر انجمن تاجران نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام ہو گئے۔
انہوں نے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم قوم اور سکیورٹی ادارے ان سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔