ماہ صیام میں گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے :مولانا عبد القادر
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ و ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبد القادر عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ گناہ سے بچنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث محلہ انصار کالونی گوجرہ میں تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی تاکہ اسلام اور ملک دشمن عناصر پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا امریکہ، بھارت، اسرائیل دنیا بھر کے دہشتگرد ہیں نام لیکر انکی تباہی بربادی کیلئے دعا کریں۔