علی خامنہ ای کی شہادت کیخلاف آئی ایس او کی ریلی

علی خامنہ ای کی شہادت کیخلاف آئی ایس او کی ریلی

پاکستان ودیگر مسلم ممالک کوایران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے :ابو الحسن شاہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کیخلاف کمالیہ میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے کارکنان، علمااور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پیر سید ابو الحسن شاہ المعروف ببلو شاہ ، سابق ناظم ممتاز حسین گوندل، سید محسن علی نقوی اور کاشف سجاد کھرل نے کی۔

ریلی کا مقصد نہ صرف آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس و غم کا اظہار کرنا تھا بلکہ ایران پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کرنا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور ایران کے خلاف جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ریلی میں شیعہ علما کونسل اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کے اس معرکے میں پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ سپریم لیڈر کی شہادت نے پوری امتِ مسلمہ کو دکھی کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں