2 لاکھ4 ہزار721 خاندانوں کو نگہبان کارڈز پر رقم تقسیم
فیصل آباد ڈویژن میں 3لاکھ 8 ہزار532 خاندانوں کورمضان کارڈز تقسیم ہونگے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے مستحق خاندانوں میں رمضان نگہبان کارڈز کی شفاف اور تیز رفتار تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ابتک 2 لاکھ4 ہزار721 خاندانوں میں کارڈ کے ذریعے 10/10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ڈویژن میں مجموعی طور پر3 لاکھ 8 ہزار532 خاندانوں میں نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کرنے کا ہدف مقررہے۔
کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انورنے بتایا کہ ضلع فیصل آبادمیں ایک لاکھ47 ہزار201مستحقین میں سے 92ہزار457، ضلع جھنگ میں 77 ہزار 84 خاندانوں میں سے 52 ہزار219،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 46 ہزار 107 میں سے 31 ہزار326،ضلع چنیوٹ میں 38 ہزار140مستحق خاندانوں میں سے اب تک 28 ہزار719 مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز ان کی دہلیز تک پہنچائے جاچکے ہیں۔