اسسٹنٹ کمشنر کاکمالیہ میں امن وامان کے قیام پر اجلاس
ارم شہزادی کا مختلف مارکیٹس کا بھی دورہ ،مقررہ نرخوں پر عمل کاجائزہ لیا
کمالیہ(نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کمالیہ میں امن وامان کے قیام کیلئے انجمن تاجران ، علماکرام اور امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی ۔ا س موقع پر امن یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کا شہر او رگردونواح کی مختلف مارکیٹس کا بھی اچانک معائنہ، ریٹ لسٹوں کی جانچ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف دکانوں پر جا کر چینی، آٹا، دالوں، سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بازاروں میں قیمتوں کا استحکام یقینی بنایا جا سکے ۔