خریداری کے بہانے آیا چور دکاندار کا موبائل فون لے اڑا

خریداری کے بہانے آیا چور  دکاندار کا موبائل فون لے اڑا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے دکان میں آیا چور دکاندار کا موبائل فون لے اڑا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے لال پلازہ کے قریب عبدالمنان اپنی دکان پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم خریداری کے بہانے اسکی دکان میں داخل ہوا اور باتوں میں الجھا کر اسکے کاؤنٹر سے موبائل فون لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں