گاڑی کی خرید و فروخت پرشہری سے بھاری مالیت کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شکیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران اسکی اہم دستاویزات خوردبرد کرلیں اور اس دوران اسے سنگین نے نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔