جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں ثریا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی بھتیجی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگاتواس نے مزاحمت کرکے کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔