مسلم ممالک کیخلاف جارحیت قبول نہیں :ارشد جاوید
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف جماعت اسلامی ٹوبہ زون کے زیر اہتمام برہان مسجد کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی زون ٹوبہ میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بمباری سے معصوم بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مسلم دنیا کو اسکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ،اس موقع پر صدر آئی ایل ایم میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ، میاں شعیب ایڈووکیٹ، میاں زبیر شفیع اور ڈاکٹر خلیل کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی پالیسیاں خطے میں بدامنی اور جنگوں کو فروغ دے رہی ہیں اور مسلم ممالک کے خلاف جارحیت قبول نہیں ۔