پٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے :شہری

پٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے :شہری

ٹرانسپورٹ کرایوں اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مہنگائی کی نئی لہر دوڑ گئی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔د ٹرانسپورٹ مالکان نے مقامی اور بین الاضلاعی روٹس پر کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا اور اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عام آدمی کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے ،شہریوں، مزدوروں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اسکے اثرات براہ راست مہنگائی پر پڑ رہے ہیں، اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، ٹرانسپورٹ کرایوں اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوریاقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں