سماجی تنظیم کی طرف سے قرض حسنہ تقسیم کیلئے تقریب
اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود نے 30بیروزگاروں کو چھوٹے روز گار کیلئے چیک دیئے
سمندری (نمائندہ دنیا)الممتاز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جا نب سے قرض حسنہ کے تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے 30بے روزگاروں کو چھوٹے روز گار کیلئے قرض حسنہ کے چیک تقسیم کئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے چیف آرگنائزر الممتاز ویلفیئر فاؤنڈیشن رانا اشرف رضا کی جا نب سے قرض حسنہ فراہمی سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ رانا اشرف رضا نے تقریب سے خطاب میں کہا الممتازویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام منصوبے صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے ہیں ۔ابتک 70افراد کو قرض حسنہ فراہم کیا گیا ہے سہارا افرادکا سہارا بننے کیلئے الممتاز ویلفیئر فاؤنڈیشن اولڈ ایج ہوم کا بھی آغاز کرنے جا رہی ہے رمضان دستر خوان کا سلسلہ حسب سابق جاری ہے جس میں روزانہ سینکڑوں افراد افطاری کر رہے ہیں۔