ضرورتمند کی مدد کرنا ہی اصل ایمان :جاوید قصوری
ہر فردکو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے :کانفرنس سے خطاب
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)اﷲ تعالی کی راہ میں خرچ کر نا آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔مشکل گھڑی میں اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنا ہی اصل ایمان ہے ،ہر فردکوسماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے ۔ ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے بطور مہمانِ خصوصی جماعت اسلامی حلقہ پی پی 119 کے زیرِ اہتمام انفاق فی سبیل اﷲ کانفرنس سے خطاب کر تے کیا۔ صدارت امیرجماعت اسلامی گوجرہ (حلقہ پی پی 119) محمودعزمی نے کی۔امیرجماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عطا اﷲ حمیداور مولانا رحمت اﷲ ارشد نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں ضلع بھر سے مخیر شخصیات نے شرکت کی اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔