رمضان میں مضر صحت اشیا کی سر عام فروخت جاری
سڑک کنارے ٹھیلوں پر اشیاء کو ڈھانپنے کا انتظام بھی نہیں کیا جاتا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث شہر میں مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی سر عام فروخت جاری ہے ۔ رمضان میں چٹخارے دار اشیاء جیسے سموسے ، پکوڑے ، کچوریاں، دہی بھلے اور فروٹ چاٹ کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔دکانوں میں ناقص اور مضر صحت مواد استعمال کیا جاتا ہے ، جبکہ سڑک کنارے ٹھیلوں پر اشیاء کو ڈھانپنے کا انتظام نہیں کیا جاتا۔ مکھیوں، گرد و غبار اور گاڑیوں کے دھوئیں کے سبب یہ اشیاء خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔