مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود مستحکم رکھی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔