گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چور لے نکلے۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں اجمل نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی گئی اور خود گھر کے اندر داخل ہو کر اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے داہ فرار اختیار کر گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔