تاندلہ روڈ پر کار حادثہ، 16 سالہ لڑکا جاں بحق، ایک زخمی

تاندلہ روڈ پر کار حادثہ، 16 سالہ لڑکا جاں بحق، ایک زخمی

حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی

سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود تاندلہ روڈ پر عید کے موقع پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 16 سالہ مصطفیٰ ولد ذوالفقار جاں بحق ہو گیا، جس سے خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا۔حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں کار کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں محلہ اشرف آباد کا 14 سالہ ریحان ولد نویر شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں