سابقہ رنجش ، شہری پر تشدد ، داڑھی کی بے حرمتی

سابقہ رنجش ، شہری پر تشدد ، داڑھی کی بے حرمتی

ملز موں نے نصیر کو ڈنڈوں سے مارا، دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ مبینہ طور پر داڑھی کی بے حرمتی کی گئی ۔کھانا ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نصیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران مبینہ طور پر اس کی داڑھی کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ بعد ازاں ملزم  دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں