اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے راہ فرار اختیار کر گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے اشتہاری ملزم ولید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے اس کے بھائی نوید کو اسے پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔