غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے وا لا ڈرائیور گرفتار

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے وا لا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا تو اس میں ڈرائیور کی جانب سے نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں