بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ
میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران بغیر نقشہ منظوری اور بغیر اجازت تعمیرات کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔ جس کی پراپرٹی کو سیل کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔