سابقہ رنجش ،شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں اشفاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔