گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، گھڑیاں ، فون چوری

گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، گھڑیاں ، فون چوری

صدر کے علاقے چک نمبر 215رب کی صبا کے گھر چور داخل ہو گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، گھڑیاں، موبائلز اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 215رب کی رہائشی صباء نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر زیورات، نقدی، موبائلز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں