گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی موبائلز اور دیگر سامان لے اڑے۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں بنیامین کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔