احمد پور سیال:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم، 4 نوجوان زخمی
ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)احمد پور سیال، بہو پل کے قریب ٹول پلازہ گڑھ مہاراجہ کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں محمد عمیر ولد محمد رمضان (24 سال، شورکوٹ)، رحمان علی ولد محمد اکرم (22 سال، گوجرہ سٹی)، سمیر ولد یوسف (17 سال) اور مدثر ولد خالد (18 سال ) شامل ہیں۔